ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / امریکی سربراہی میں قائم اتحادیوں کی شامی حکومت نواز فورسز پر بمباری

امریکی سربراہی میں قائم اتحادیوں کی شامی حکومت نواز فورسز پر بمباری

Thu, 08 Jun 2017 18:23:21  SO Admin   S.O. News Service

دمشق7جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے شام میں بشار الاسد کی حامی فورسز پر گزشتہ روز بمباری کی گئی ہے۔ فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اتحاد نے حکومت نواز فورسز کے اُس یونٹ کو تباہ کر دیا جو ایک ایسے علاقے کی طرف پیشقدمی کر رہا تھا جہاں اتحادیوں کے کمانڈوز باغیوں کو تربیت اور مشاورت فراہم کرتے ہیں۔ اتحاد کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 60 کے قریب حکومت نواز فوجی ایک ٹینک اور توپخانے سمیت اردن اور عراق کی سرحد کے قریب التنف چھاؤنی کی طرف بڑھ رہے تھے اور وہاں تعینات اتحادی فورسز کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔ بیان کے مطابق حملے سے پہلے اس یونٹ کو وارننگ بھی دی گئی تھی۔
 


Share: